
لندن : ناروے نے عالمی برادری کو خبر دار کیا ہے کہ آنے والے مہینوں میں فلسطینی اتھارٹی ختم ہوجائے گی۔ ناروے کے وزیرخارجہ ایسپین بارتھ ایدے نے کہا کہ فنڈز کی عدم دستیابی اور پرتشدد واقعات میں مسلسل اضافہ فلسطینی اتھارٹی کے مستقبل کے لیے خطرناک ہے۔ پانچ لاکھ فلسطینیوں کو کام اور روز گار کے لیے اسرائیل جانے کی اجازت سے محروم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کے لیے صورت حال بڑی سنگین ہے۔ ہم چونکہ اتھارٹی کے ساتھ مل کر بعض امور کو دیکتے ہیں اس لیے ہمیں اندازہ ہو رہا ہےکہ ممکن ہے یہ اتھارٹی اس موسم گرما کے دوران ہی خاتمے سے دوچار ہو جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فلسطینی اتھارٹی اس طرح خاتمے سے دوچار ہونے دی گئی تو آپ کو ایک اور غزہ کا سامنا کرنا ہو گا۔ جو ہر کسی کے لیے خوفناک ہو گا حتیٰ کہ اسرائیلیوں کے لیے بھی خوفناک ہو گا۔
واضح رہے ناروے فلسطینیوں کے لیے بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والے ڈونرز گروپ کا سربراہ ملک ہے۔


































