
غزہ: صیہونی فوج نے غزہ میں دوسرے دن بھی حملے جاری رکھے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد چار سو ستائیس ہوگئی۔ اسرائیل نے آج صبح سویرے غزہ شہر پر پھر سے بم باری شروع کردی۔ اسرائیلی فوج نے وسط میں البریج کیمپ اور جنوب میں خان یونس میں المواصی پر بم باری کی۔ المواصی میں 8 افراد جبکہ الشجاعیہ اور الزیتون پر گولہ باری سے پانچ فلسطینی جان سے گئے۔ تازہ حملوں میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔
گذشتہ روز صیہونی فوج کے حملوں میں شہدا کی تعداد چار سو تیرا ہوگئی۔ حماس کے وزیراعظم سمیت پانچ اہم عہدیدار بھی ان حملوں میں جان سے گئے۔ کئی افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہیں. جس سے شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ صیہونی فوج کی دھمکیوں کے بعد مختلف علاقوں سے متاثرین نے ایک بار پھر نقل مکانی شروع کردی ہے۔


































