
لاہور: اسلامى تحریک کے وفد نے علامہ سید سبطین حيدر سبزواری کى سربراہى ميں لیگی رہنما اور سابق اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات کی۔ ملاقات میں يکساں قومى نصاب، قومى معاملات، ايف آئى آرز، فورتھ شيڈول، عزاداری کے مسائل، مجالس عزا، جلوسوں، نظربندیوں، ضلع بندىوں، امن کميٹى بورڈ، متحدہ علماء بورڈ، قرآن بورڈ اور بى بى پاک دامن سلام اللہ عليہا کى دربار کو کھولنے اور وسيع کرنے کے حوالے سے گفتگو و مشاورت کى گئی۔ ایاز صادق نے یقین دلایا کہ ملت جعفریہ کیساتھ امتیازی سلوک کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ پاکستان کے تمام شہری برابر کے حقوق کے حقدار ہیں، مسلم لیگ نون ملک سے فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے۔ ملاقات میں ن لیگ کے خواجہ سلیمان رفیق، سينیئر مشیر وزیراعلیٰ پنجاب خواجہ احمد حسان، وزیر داخلہ پنجاب عطاء اللہ تارڑ، ڈاکٹر حسنات شاہ، سید زاہد بخاری اور صوبائى رہنماء علامہ حافظ کاظم رضا نقوى، علامہ سید اشتياق کاظمى، ڈویژنل صدر قاسم على قاسمى، چودھری صغير ورک شامل تھے۔


































