Fri Oct 16, 2026

احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ

روزانہ کی خبریں

17 جولائی کا الیکشن ملک کی حقیقی آزادی کی جدوجہد ہے، عمران خان

لودھراں: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک آصف زراری سندھ میں بیٹھا ہے صوبہ ترقی نہیں کرسکتا۔احسن اقبال کے خلاف ایک ریسٹورینٹ میں ’چور چور‘ کے نعرے لگنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس سے متعلق جلسہ عوام سے خطاب کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ وہ حقیقت ہے جس سے عوام اب واقف ہوچکے ہیں، احسن اقبال کہتا ہے ملک کرپشن کے ساتھ بھی ترقی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں 2 بڑے ڈاکو آئے، نواز شریف اور آصف علی زرداری، سندھ آگے نہیں جاسکتا کیونکہ 14 سال سے ڈاکو سندھ میں بیٹھا ہے، یہ لوگ سندھ کے نام پر سیاست اور چوری کر کے سارے پیسے باہر لے گئے۔
عمران خان نے کہا کہ میری پوری کوشش تھی کہ ان ڈاکوؤں کو سزا دی جائے، اس ملک میں کون سی طاقت تھی جو زرداری کو سزا دینے سے روکتی تھی؟.چیئرمین پی ٹی آئی نے پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے کہا کہ 17 جولائی کو ہونے والا الیکشن ملک کی حقیقی آزادی کی جدوجہد ہے، امریکا نے سازش کرکے ان چوروں کو ہم پر مسلط کردیا ہے۔عمران خان نے کہاکہ میری حکومت تھی تو کہتے تھے بہت مہنگائی ہے اور جیسے ہی اقتدار میں آئے یہ لوگ مہنگائی کو بھول گئے، انہوں نے آتے ہی 1100 ارب روپے معاف کروائے۔
مجھے افسوس ہے کہ کچھ لوگ کرپشن کو برا نہیں سمجھتے، وقت آنے پر بتاؤں گا کہ وہ کون ہے، قوم کا وہ حال ہونے جا رہا جو سری لنکا کا ہوا ہے، نواز شریف، شہباز شریف اور زرداری بھکاری ہیں، ہماری قوم تو غیرت مند ہے، ملک کو مقروض کردیا خود ارب پتی ہو گئے، مسٹر ایکس ان کے ساتھ مل کر الیکشن جتوانے کی تیاری کر رہا ہے.

مزید پڑھیے

Most Popular