
اسرائیلی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک پانچ ہزار سے زائد صیہونی فوجی زخمی ہو چکے ہیں۔ جس میں 58 فیصد شدید زخمی ہیں اور ان کے ہاتھوں اور پیروں پر گہرے زخم آئے ہیں۔ اسرائیلی اخبار یدیوت اہرنوٹ نے بتایا کہ وزارت دفاع نے سرکاری طور پر دو ہزار کے قریب فوجیوں کے معزور ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ڈیفنس ری ہیبلیٹیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ لیمور لوریا نے بتایا کہ دفاعی بحالی کے محکمے کو روزانہ اوسطاً 60 زخمیوں کو داخل کرنا پڑتا ہے۔ لوریہ نے بتایا کہ زخمی فوجیوں کی 12 فیصد چوٹیں اندرونی ہیں جن میں تلی، گردے، اور اندرونی اعضاء کا ٹوٹ جانا شامل ہے۔ سات فیصد نفسیاتی عوارض کا شکار ہیں، جن کی تعداد تیزی سے بڑھے گی۔


































