Fri Oct 09, 2026

آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی حکومت کو انٹرسیپٹر میزائلوں کی کمی کا سامنا

صیہونی ریاست اسرائیل کی فضائی صنعت کے سربراہ نے حکومت کے پاس موجود انٹرسیپٹر میزائلوں کے ذخیرے کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ان کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ خبر رساں ادارے تسنیم کے بین الاقوامی گروپ کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے اسرائیل نیوز 24 ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی فضائی صنعت کے سربراہ نے حکومت کے پاس موجود انٹرسیپٹر میزائلوں کے ذخیرے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ قابض اسرائیلی حکومت کی فضائی صنعت کے سربراہ نے کہا کہ مجھے انٹرسیپٹر میزائلوں کے ذخیرے کے بارے میں اطمینان نہیں ہے، کیونکہ مزید میزائلوں کی مستقل ضرورت رہتی ہے۔
اسرائیلی فضائی صنعت کے سربراہ نے مزید بتایا کہ خلیجی ممالک کے ساتھ حکومت کے دفاعی نظام فروخت کرنے کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔ ان کے مطابق یہ فوجی معاہدے خلیجی ممالک کے ساتھ وسیع تر اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خلیجی ممالک کے ساتھ سکیورٹی تعاون ان ممالک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے عمل کے لیے محرک قوت کا کردار ادا کرسکتا ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی حکومت گزشتہ چند ماہ کے دوران متعدد محاذوں پر مصروفِ جنگ رہی ہے اور اس کے دفاعی نظام کو کئی مرتبہ میزائل اور ڈرون حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular