
نیویارک : اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی برائے فلسطین فرانسیسکا البانیز نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج جرائم پیشہ اور دنیا کی بدترین اور غیر مہذب فوج ہے۔ فرانسیسکا کے مطابق اسرائیلی فوج کے جرائم ناقابل بیان ہیں۔ فرانسیسکا البانیز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک فلسطینی بچے کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بچہ اسرائیلی جیل میں قیدیوں پر بدترین تشدد کا احوال بتارہا ہے۔ بچے نے بتایا کہ اسرائیلی فوج قیدیوں پر بدترین تشدد کرتی ہے۔ اسرائیلی فوجی جیلوں میں اسرائیلی آباد کاروں اور ان کے بچوں کو لاتے ہیں جو قیدیوں پر پیشاب کرتے ہیں اور فلسطینیوں پر تشدد بھی کرتے ہیں۔فلسطینی بچے نے بتایا کہ اس کی دونوں ٹانگیں اسرائیلی فوج کے تشدد سے ٹوٹ گئی ہیں۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے فرانسیسکا البانیز نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے مظالم کو کوئی دلیل درست ثابت نہیں کرسکتی ہے۔


































