چوکیاں ترک فوج کی کردستان میں دراندازی روکنے کیلئے قائم کی گئیں
بغداد (نیوز ڈیسک) عراقی مسلح افواج نے ترک سرحد سے متصل علاقوں میں اضافی نفری تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ ترک فوج کی دراندازی روکنے کے لیے مزید چوکیاں قائم کردیں، یہ اقدام ترکی کی جانب سے عراق میں کرد وںکے ٹھکانوں پر دو ہفتے سے جاری بمباری کے بعد کیا گیا،ترک فوج نے شمالی عراق میں کردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھا ہواہے، کردستان میں بمباری سے کرد وں کے علاوہ عام شہری بھی جاں بحق ہوئے ہیں، پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر بشیر الحداد نے ترک حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ کردستان کے سرحدی علاقوں پر بمباری کا سلسلہ روک دے ، ترکی کی عسکری مداخلت علاقے میں کشیدگی میں اضافہ کرے گی اور دونوں ملکوں کے بیچ تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- ترکی کی سرحد پر عراقی فوج نے مزید چوکیاں قائم…


































