
کراچی : دعا زہرا کیس کے تفتیشی افسر نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ رپورٹ کے مطابق مغویہ کی بازیابی اور ظہیر کی گرفتاری کیلئے ٹیم پنجاب میں موجود ہے۔ چالان اور ملزمان کو پیش کرنے کیلئے مہلت دی جائے ۔ ڈسٹرکٹ پراسیکوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے تفتیشی افسر کو ہٹانے کا حکم دیا ہے۔شوکت شاہانی اب تفتیشی افسر نہیں رہے۔ مدعی مقدمہ کے وکیل جبران ناصر دوسری عدالت میں مصروف ہیں۔


































