Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

پنجاب: آئی جی جیل نے جیلوں میں مجالس کے خصوصی اہتمام کی ہدایت کر دی

پنجاب بھر کی تمام جیلوں میں محرم الحرام کی مناسبت سے مجالس عزاء اور جلوس ہائے عزا کے انعقاد کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہے۔ آئی جی جیل نے تمام سپرٹنڈنٹ جیل کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ سپرٹنڈنٹ جیل سمیت تمام اسٹاف صبح سے شام تک ڈیوٹی پر موجود رہے گا، کسی بھی افسر یا ملازم کو چھٹی پر نہیں بھیجا جائے گا۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ایک ڈیوٹی افسر ہمہ وقت اہل تشیع کی مجلس کی جگہ پر موجود رہے گا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریزرو فورس تشکیل دی جائے اور سپرنٹنڈنٹ جیل ضلعی انتظامیہ سے بھی رابطے میں رہے گا۔ آئی جی جیل نے ہدایت کی ہے کہ میڈیکل آفیسر اہل تشیع کی مجالس کیلئے سہولیات کا بندوبست رکھیں گے، مجالس کیلئے نوحہ خواں، ذاکر اور عالم دین کا انتظام جیل سے ہی کیا جائے گا جبکہ ہر قسم کا سامان مکمل تلاشی کے بعد ہی جیل کے اندر بھیجا جائے گا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال پر ریجنل ڈی آئی جی بذات خود موقع پر پہنچیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular