Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی فوج کی بمباری ، حزب اللہ کی میڈیا سیل کے سربراہ محمد عفیف شہید

بیروت : اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں فضائی بمباری کرتے ہوئے حزب اللہ کے حزب اللہ کی میڈیا سیل کے سربراہ محمد عفیف کو شہید کردیا۔ اسرائیل نے بیروت میں راس البنع پر فضائی حملے کیے، جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے اعلیٰ میڈیا ریلیشنز افسر محمد عفیف جام شہادت نوش کرگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق محمد عفیف کو 1980ء کی دہائی کے اوائل میں حزب اللہ کے قیام کے بعد سے اس کی صفوں میں ایک نمایاں شخصیت سمجھا جاتا ہے۔ میڈیا میں "الحاج محمد عفیف” کے نام سے معروف اس شخص نے ان بحرانوں سے نمٹنے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا جن سے یہ تنظیم گزشتہ برسوں کے دوران اپنے مرکزی عہدیدار کے طور پر گذری۔ وہ لبنانی انتخابات میں حزب اللہ کی نمائندگی کرتے ہوئے سیاسی سطح پر بھی سرگرم تھے اور ان کی قیادت میں حزب اللہ نے لبنانی پارلیمنٹ میں نشستیں حاصل کیں۔
اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کے آغاز کے بعد سے محمد عفیف تنظیم کے میڈیا ترجمان کے طور پرسامنے آئے ، انہوں نے ہمیشہ بیروت کے جنوبی مضافات کے مرکز سے اور اسرائیلی بمباری متاثرہ علاقوں میں براہ راست پریس کانفرنسز کی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وہ نہ صرف حزب اللّٰہ کے میڈیا پیغام کو مؤثر طریقے سے پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے تھے بلکہ وہ سابق حزب اللہ سربراہ حسن نصراللّٰہ کے میڈیا اُمور کے مشیر بھی رہ چکے تھے۔
محمد عفیف اکثر جنوبی بیروت کے علاقے میں صحافیوں کو دورے کروانے اور حزب اللہ کے پیغام کو عالمی میڈیا تک پہنچانے میں سرگرم رہتے تھے، حسن نصراللہ کے انٹرویوز یا حزب اللہ کی دیگر اہم خبریں عموماً انہی کی وساطت سے پہنچتی تھیں۔ حزب اللہ کے میڈیا تعلقات کی ذمہ داری سنبھالنے سے پہلے، محمد عفیف چینل المنار میں خبروں اور سیاسی پروگراموں کے شعبے کے ڈائریکٹر تھے۔ انہیں لبنان میں صحافیوں کے حلقے میں ایک معتبر اور جانی پہچانی شخصیت سمجھا جاتا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular