
بغداد : عراقی صدر برہم صالح نے نئی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس 9 جنوری کو طلب کر لیا۔ نومنتخب ارکان حلف برداری کے بعد اسپیکر اور دو ڈپٹی اسپیکروں کا انتخاب کریں گے۔پھر ارکان ملک کے نئے صدر کا انتخاب کریں گے۔ نومنتخب صدر اپنی حلف برداری کے بعد سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے والے بلاک کا وزیراعظم نامزد کرکے اسے نئی کابینہ تشکیل دینے کی دعوت دیں گے۔ مقتدیٰ الصدر کی صدری تحریک نے اسمبلی کی کل 329 میں سے 73 نشستیں حاصل کی ہیں۔الحشد الشعبی کے سیاسی بازوالفتح اتحاد نے 17 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔


































