
ویانا: ایران اور جرمنی، فرانس، برطانیہ، روس اور چین پر مشتل گروپ کے درمیان مذاکرات کا آٹھواں دور 27 دسمبر کو شروع ہوگا۔ مشترکہ کمیشن کے اجلاس کی سربراہی یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ آنریکہ مورا کریں گے۔مذاکرات کے چھٹے اورساتویں دور میں ایران کی مذاکراتی ٹیم نے پابندیوں کے خاتمے اور ایٹمی اقدامات کے بارے میں اپنی تجاویز گروپ کے ارکان کو پیش کی تھیں ۔ گروپ کے وفود نے ان تجاویز پر غور کے لیے وقت مانگا تھا اور ضروری صلاح و مشورے کے لیے اپنے ملکوں کو واپس لوٹ جانے کی درخواست کی تھی۔


































