
بد زبانى كرنے والے كى دعا قبول نہيں ہوتى
بنى اسرائيل ميں سے ايك شخص خداوند متعال كى دربار ميں تين سال دعا كرتا رہا كہ اس كو خدا بيٹا عطا كرے ليكن اس كى دعا قبول نہ ہوئى تو اس نے خدا كى بارگاہ ميں عرض كى كہ اے خدا كيا ميں تم سے دور ہوں كہ تو ميرى دعا قبول نہيں كرتا ؟
چند روز بعد عالم خواب ميں ايك شخص اس كے پاس آيا اور كہا كہ تم نے تين سال قلب ناپاك ، نيت نا خالص اور اس حال ميں كہ تم بد زبان ہو دعا كى ہے اور اس وجہ سے تمہارى دعا قبول نہيں ہوئى اگر چاہتے ہو كہ تمہارى دعا قبول ہو تو اپنے دل كو پاك كر لو اور پھر پاك زبان كے ساتھ خدا كى بارگاہ ميں دعا كرو تمہارى دعا ضرور قبول ہوگى۔اس كے بعد اس نے توبہ كى اور خدا نے اس كى دعا كو مستجاب كر ليا۔


































