Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

دوحہ کانفرنس میں طالبان حکومت تسلیم کرنے پر بات نہیں ہو گی، اقوام متحدہ

نیویارک : اقوام متحدہ نے واضح کیا ہے کہ دوحہ کانفرنس میں افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق کوئی بات نہیں ہو گی۔ دوحہ میں تیس جون سے افغانستان سے متعلق اجلاس کا تیسرا دور ہورہا ہے۔ جس میں طالبان رہنما پہلی بار شرکت کریں گے۔ پاکستان نے بھی کانفرنس میں اپنا وفد بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ اجلاس میں پچیس ممالک کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔ اقوام متحدہ نے اس اجلاس کو عبوری حکومت کو اپنے وعدوں پر عمل کرنے پر مجبور کرنے کا عمل قرار دیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجار نے میڈیا کو بتایا کہ تیسری دوحہ میٹنگ کا انعقاد اور افغان عبوری حکومت کے وفد سے ملاقات کا مطلب ان کی رسمی شناخت نہیں ہے۔ میٹنگ طالبان کے نہیں بلکہ افغانستان اور لوگوں کے بارے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان ان کے کنٹرول میں ہے لہذا ہمیں افغانستان کے مسائل کے حل کیلئے ان سے ملنا ہوگا۔

مزید پڑھیے

Most Popular