Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

شیعہ علماء کونسل کے وفد کی ملاقاتیں، علماء و ذاکرین کانفرنس میں شرکت کی دعوت

اسلام آباد : شیعہ علماء کونسل کے مرکزى نائب صدور علامہ رمضان توقیر اور علامہ سید سبطین سبزواری نے سرگودھا، خوشاب اور بھکر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سابق جنرل سيکریٹری تحریک جعفريہ پاکستان مرحوم ايڈووکيٹ وزارت حسين نقوى کے فرزند سابق صوبائی نائب صدر شيعہ علماء کونسل پاکستان پنجاب و مہتمم قصرِ زينب سلام اللہ عليہا ايڈووکيٹ سيد سکندر رضا نقوى، مدرسہ دارالعلوم جعفريہ کربلا خوشاب ميں بزرگ عالم دين علامہ ملک اعجاز، علامہ محمد نواز حليمى اور جامعہ کے تمام مدرسين و اساتذہ، علامہ محمد حسين نجفى، مولانا شیخ عمار، مولانا عابد حسين الحسىينى، مدرسہ امام مہدى (عج) بھکر میں مولانا محمد على شاہانى، بھکر کى نمائندگى میں مولانا مقدسى اور مدرسہ کے علماء و اساتذہ اور مدرسہ سلطان المدارس سرگودھا کے علماء و اساتذہ سے ملاقاتيں کیں اور انہیں 26 جولائی کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی علماء و ذاکرین کانفرنس میں شرکت کی دعوت دى۔ انہوں نے قصرِ زينب سلام اللہ عليہا بھکر میں سابق جنرل سيکریٹرى تحریک جعفريہ پاکستان مرحوم ايڈووکيٹ وزارت حسين نقوى کی قبر پر فاتحہ خوانى بھی کى۔

مزید پڑھیے

Most Popular