
دوحہ: حماس نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی عدم تعمیل نے اسے تباہ ہونے کے خطرے میں ڈال دیا ہے۔حماس کے پولیٹیکل بیورو کے رکن باسم نعیم نے اے ایف پی کو انٹرویو میں بتایا ہے کہ معاہدے پر عمل درآمد میں تاخیر اور عزم کی کمی معاہدے کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ اس صورت حال میں معاہدہ رُک سکتا یا ٹوٹ سکتا ہے۔ باسم نعیم نے زور دیا کہ حماس اسرائیل کے ساتھ جنگ میں واپسی نہیں چاہتی۔ انہوں نے کہا جنگ میں واپسی یقینی طور پر ہماری خواہش ہے اور نہ ہی ہمارا فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس اسرائیل کے ساتھ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں شرکت کے لیے اب بھی تیار ہے۔ ہم اب بھی مذاکرات میں جانے کے لیے تیار ہیں لیکن اسرائیل ان مذاکرات کو شروع کرنے میں تاخیر کر رہا ہے۔


































