Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

صیہونی آبادکاری میں توسیع کا فیصلہ امن کیلئے نقصاندہ قرار

ریاض: سعودی عرب ۔ قطر اور مصر نے صیہونی آبادکاری میں توسیع کے فیصلے کو امن کیلئے نقصاندہ قرار دیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی کابینہ اور وزارت برائے قومی سلامتی کو فلسطینی علاقوں میں آباد کاری کے نئے منصوبوں کی اجازت دینا خطے میں امن کے حصول کے لیے کی جاری کوششوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ وزارت خارجہ نے بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں متنازع آباد کاری کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے پر زور دیا۔ سعودی بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں آباد کاری کے متنازع اقدامات کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ قطری وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ صیہونی بستیوں میں توسیع ۔ فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کرنے کی پالیسی۔ غزہ کی وحشیانہ جنگ خطے میں تشدد کے چکر کو پھیلنے سے روکنے کی کوششوں میں رکاوٹیں ہیں۔ مصری وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی فیصلہ بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی پالیسی جاری رکھنے کا ثبوت ہے ۔

مزید پڑھیے

Most Popular