Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

سپریم کورٹ مساجد کو منہدم کرنے کے حکم پر نظرثانی کرے، ملی یکجہتی کونسل

ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، لیاقت بلوچ، علامہ عارف واحدی، راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ عبدالغفار روپڑی، مولانا عبدالمالک، علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری اور ثاقب اکبر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں سپریم کورٹ سے مودبانہ اپیل کی ہے کہ وہ مساجد کو منہدم کرنے کے حکم پر نظرثانی کرے، کیونکہ ایسے وقت میں جبکہ ہندوستان میں اسلام سے تعصب کی بنیاد پر مساجد کو گرایا جا رہا ہو اور پوری دنیا میں اس کی مذمت کی جا رہی ہو، ایسے وقت میں اسلام کے نام پر حاصل کردہ ملک میں مساجد کا انہدام پورے عالم اسلام میں پاکستان کی بدنامی، رسوائی اور ہندوستان میں مودی کے متعصبانہ رویہ کے جواز اور حوصلہ افزائی کا باعث ہوگا اور پاکستان کے مسلمان جو اسلام سے جذباتی وابستگی رکھتے ہیں، ان کے لیے یہ ایک عظیم سانحہ سے کم نہیں ہوگا اور بے حد کرب و اضطراب کا باعث بنے گا۔ سپریم کورٹ کے معزز جج صاحبان کا یہ کہنا درست ہے کہ کسی جگہ پر ناجائز قبضہ کرکے مسجد نہیں بنائی جا سکتی، لیکن شریعت کا حکم ہے کہ اگر ایسی جگہ پر مسجد بنا لی جائے اور نماز پڑھی جائے تو نماز ہو جاتی ہے، بالخصوص ایسی جگہ کا متعلقہ محکمہ نے جب این او سی جاری کر دیا ہو اور اس کی اجازت دے دی ہو تو وہ قانونی اور شرعی طور پر مسجد کہلائے گی اور اس کے انہدام کی شرعی طور پر اجازت نہیں ہوگی، لہذا سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ وہ مساجد کے انہدام کے ایک غیر شرعی حکم پر نظرثانی کرے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular