Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

شہید قاسم سلیمانی قتل کیس کا مقدمہ عراق میں بھی قائم

تہران : ایرانی عدلیہ کی انسانی حقوق کی کمیٹی کے سیکریٹری اور عالمی امور کے ڈائریکٹر کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی قتل کیس کا مقدمہ عراق میں بھی قائم کر دیا گیا ہے اور تہران میں بین الاقوامی امور سے متعلق عوامی اور انقلابی عدالت میں جداگانہ مقدمہ قائم کیا گیا ہے جبکہ دونوں ممالک یعنی ایران اور عراق کی تحقیقاتی کمیٹی نے بھی اس کیس کے حوالے سے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔دونوں ملکوں کے عدالتی حکام کی دو میٹنگز بغداد اور تہران میں ہو چکی ہیں جبکہ تیسری میٹنگ عنقریب بغداد میں ہوگی جس کے بعد فرد جرم تیار کر کے تہران کورٹ آف جسٹس کو بھیج دی جائے گی۔کاظم غریب آبادی نے کہا کہ حال ہی میں 300 صفحات پر مشتمل شواہد جس میں اس قتل کیس میں ملوث تقریباً ستر ملزمان اور مشکوک افراد کے نام بھی شامل تھے، عراق کے محکمہ انصاف کو بھیجی گئی ہے جبکہ عراق کی جانب سے بھی ملزمان کے بارے میں معلومات ایران کو فراہم کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular