
غزہ : غاصب اسرائیلی فوج نے درندگی کی انتہا کرتے ہوئے جبالیہ کیمپ میں گھر چھوڑنے سے انکار پر بزرگ فلسطینی خاتون پر کتا چھوڑ دیا۔ الجزیرہ ٹی وی نے اس انسانیت سوز فعل کی ویڈیو نشر کی ہے۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں فوجی آپریشن کے دوران اسرائیلی فوجیوں کا ایک کتا معمر خاتون کے گھر میں داخل ہو کر اس پر حملہ کر دیتا ہے۔ حملے میں زخمی خاتون کی شناخت دولت التنانی کے نام سے ہوئی ہے، جس کے ایک ہاتھ پر کتے نے بری طرح کاٹ کر اسے زخمی کیا۔ غزہ میں طبی سہولیات نہ ہونے کے سبب اس کا تاحال علاج نہیں ہو سکا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ صیہونی فوجیوں نے مجھے گھر خالی کرنے کو کہا مگر میں نے انکار کر دیا، جس پر انہوں نے مجھ پر اپنا کتا چھوڑ دیا۔


































