
دوحہ: حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے اسرائیلی وزیراعظم کے امریکی ایوان نمائندگان میں خطاب کو جھوٹ کا پلندا قرار دے دیا۔ حماس کے رہنما نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم جھوٹ بولنے میں انتہائی مہارت رکھتے ہیں۔ سات اکتوبر اور اس کے بعد کے تمام واقعات میں اسرائیلی وزیراعظم نے دنیا سے جھوٹ بولا ہے۔نیتن یاہو اپنی حکومت کو بچانے کیلئے مشرق وسطیٰ کو جنگ میں مبتلا رکھنا چاہتے ہیں۔اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی اور اقتدار کی لالچ کی وجہ سے غزہ میں جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام ہوئی ہیں۔حماس کے لیڈر نے مزید کہا کہ اسرائیل کی مسلم امہ میں تقسیم کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ایران نہیں مشرق وسطیٰ میں بدی کا محور اسرائیل اور اس کے اتحادی ہیں۔


































