Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

صیہونی فوج کے غزہ پر حملے، مزید 23 فلسطینی شہید

غزہ : صیہونی فوج نے بیت لاہیہ پر ایک اور حملہ کیا ہے۔ جس میں چھ فلسطینی شہید اور سات زخمی ہوگئے۔ صبح سے جاری حملوں میں شہدا کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔ صیہونی جنگی طیاروں نے بیت لاہیہ میں ایک مکان کو نشانہ بنایا جس سے وہ تباہ ہوگیا۔ حملے میں سات فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔ اس سے پہلے جنگی طیاروں نے صبح سویرے رفح۔ بیت لاہیہ اور وسطیٰ غزہ کی رہائشی عمارتوں پر بم برسائے۔ ڈرون سے فائرنگ کی گئی اور میزائل داغے گئے۔ تازہ حملوں میں چالیس سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ بیت لاہیہ اور جبالیہ میں کارروائی کے دوران حماس کے پچاس سے زائد مزاحمت کاروں کو مار دیا ہے۔ لڑائی میں مصروف فوجی ڈویژن کارروائیوں کو وسعت دے رہا ہے۔
ادھر اقوام متحدہ کی ایجنسی اُنروا کی رکن لوئیس واٹریج نے کہاہے کہ شمالی غزہ میں پورا معاشرہ اب ایک قبرستان بن چکا ہے۔ آپ غزہ شہر میں کہیں سے بھی داخل ہوں، گھر۔اسپتالوں، اسکول ۔طبی مراکز۔ مساجد۔ اپارٹمنٹس اور ریستوران سمیت سب ملیا میٹ ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular