
غزہ : غزہ سٹی پر جنگی طیاروں کے حملے میں رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ پچیس فلسطینی شہید اور تیس زخمی ہوگئے۔ رفح میں صیہونی فوج کی زمینی کارروائی بھی جاری ہے۔
مزاحمت کاروں سے شدید جھڑپوں کی وجہ سے صیہونی فوج کی پیشرفت سست ہوگئی۔ جھڑپوں میں صیہونی فوج کو بھاری نقصان ہوا۔ القسام بریگیڈ نے اسرائیلی حملے میں دو یرغمالیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ القسام کے ترجمان نے ایک بیان میں اسرائیلی عوام کو مخاطب کر کے کہا کہ نیتن یاہو حکومت آپ کے یرغمالیوں کی تابوتوں میں ہی واپسی چاہتی ہے۔


































