
تہران: ایرانی نو منتخب صدر ڈاکٹر پزشکیان نے کہا ہے کہ آج ایٹم بم کا واویلا مچانے والے ماضی میں ہمارے دشمنوں کو کیمیائی ہتھیار دیتے اتھے۔ کرمانشاہ پر سابق عراقی ڈکٹیٹر صدام کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں سے حملے کے دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں مسعود پزشکیان نے مغربی ممالک کی جانب سے ایران پر جوہری ہتھیار بنانے کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔


































