تہران : اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 43 ویں سالگرہ کے موقع پر پورا ایران اللہ اکبر کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا۔ہر سال کیطرح اس سال بھی رات کو تہران کے وقت کے مطابق نو بجے ایرانی عوام نے اپنے گھروں کی چھتوں ، سڑکوں اور گلی کوچوں میں اللہ اکبر کے نعرے لگائے عوام نے اللہ اکبر کے نعروں کے ذریعے اپنے اتحاد اور اسلامی نظام کے ساتھ اپنی وفاداری کا اظہار کیا اور ایران کے دشمنوں اور سامراج کے منہ پر زوردار طمانچہ لگایا تہران سمیت مختلف شہروں میں تقریبات منعقد کی گئیں۔ آج ریلیاں نکالی جائیں گی سب سے بڑی ریلی تہران کے آزادی چوک پر نکالی جائے گی ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ پڑوسیوں سے تعلقات بہتر بنانا اور ڈائیلاگ ایران کی حکمت عملی نہیں اسٹریٹیجک پالیسی ہے۔ خطے میں اسی وقت دائمی امن اور ترقی ہوگی جب پرامن تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ ایران میں 43 برس پہلے پہلوی بادشاہت کا خاتمہ کیا گیا تھا۔


































