Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

آئی ایس او کراچی ڈویژن کا 3 روزہ سالانہ کنونشن ملیر میں منعقد ہوگا

کراچی :امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کا دو روزہ اجلاس عمومی امام بارگاہ امامیہ قدیم ڈرگ روڈ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی تعلیم سیکریٹری علی رضا، ڈویژنل صدر محمد عابدی، اراکینِ ذیلی نظارت، ڈویژنل کابینہ سمیت تمام یونٹس کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔اجلاس میں مختلف یونٹس کی رپورٹ،ڈویژنل سہ ماہی پلان،سالانہ ڈویژنل کنونشن سمیت مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس کے آخری روز کثرت رائے سے جنرل سیکریٹری آئی ایس او کراچی ظفر حیدر کو چیرمین کنونشن منتخب کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر محمد عابدی نے کہا کہ سالانہ تین روزہ کنونشن کا انعقاد ملیر میں کیا جائے گا۔جس میں شہر بھر سے جوانانِ امامیہ اور سینئرز شرکت کریں گے،مزید گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایس او کی جانب سے محرم الحرام میں شہر بھر کے تعلیمی اداروں میں یوم حسین ع کا انعقاد بھرپور انداز میں کیا جائے گا۔ڈویژن صدر محمد عابدی کا حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ محرم الحرام میں سیکیورٹی کی صورتحال کو یقینی بناتے ہوئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ مظلومین جہاں کی حمایت ہی مقصد کربلا و امام حسین ع ہے اور ہم اسی درس پر عمل کرتے ہوئے ہمیشہ مظلومین کی حمایت کو جاری رکھیں گے۔محمد عابدی کا ریاستی ادروں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ محب وطن لاپتہ شیعہ جوانوں کو ناجانے کونسے قانون تحت کئی کئی سالوں سے جبری طور پر گمشدہ کیا ہوا ہے اگر آپ کے
نزدیک ان کا کوئی جرم ہے تو ان کو عدالتوں میں پیش کیا جائے نہیں تو محب وطن جوانوں کو فلفور رہا کیا جائے۔

مزید پڑھیے

Most Popular