فوج کے 4جوان شہید ،جوابی کارروائی میں 4دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کے چار جوان شہیدہوگئے جبکہ چار دہشت گرد بھی مارے گئے ، شمالی وزیرستان میں میرانشاہ کے بویا علاقے سے 8 کلومیٹر شمال مغرب میں وڑدہ سر کے علاقے میں یہ کارروائی کی گئی، علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر کارروائی کی جس کے دوران وہاں موجود چاروں دہشت گرد مارے گئے ، بعدازاں فوج نے علاقے کو کلیئر کروالیا


































