ٹنڈو آدم(پ ر)ٹنڈو آدم میں شیعہ علماکونسل اور فروغ عزاداری سیدالشہدا ؑکمیٹی کے زیر اہتمام درس آل محمد و شہادت امام علی رضاؑ پر مجلس وماتم داری کا اہتمام کیاگیا ، مجلس کا آغاز حدیث کسا سے ہواجسکا شرف تلاوت علی ہاشمی نے حاصل کیا ، سوز و سلام زوار حمیر علی شیخ، زوار عامر علی راھو اور زوار فرحان علی منگنھار نے پیش کیا جبکہ درس سے علامہ سید امیر حیدر شاہ کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے صفات سلبیہ اور صفات ثبوتیہ پر مفصل روشنی ڈالی ،آخر میں انجمن فدائیان امام زین العابدین علیہ سلام، انجمن حسینی فقیر سنگت ٹنڈوآدم نے اپنے مخصوص انداز میں نوحہ خوانی کی


































