Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

عارضی جنگ بندی کے لئے بات چیت غیر معقول ہے، حماس

بیروت : حماس کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اسامہ حمدان نے عارضی جنگ بندی کے حوالے سے بات چیت کو غیر معقول قرار دیا ہے۔ لبنان کے ٹی وی المیادین کو انٹرویو میں اسامہ حمدان نے کہا کہ حالیہ جنگ بندی کے مذاکرات صرف مجوزہ تجاویز تک محدود ہیں جو فلسطینی مزاحمت کے مطالبات سے مطابقت نہیں رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے پیش کردہ تجاویز میں جامع جنگ بندی کی بات شامل نہیں ہے۔ عارضی جنگ بندی کے حوالے سے بات چیت غیر معقول ہے، کیونکہ مزاحمت فلسطینی عوام پر جارحیت کو مکمل طور پر روکنا چاہتی ہے۔ انہوں نے حتمی معاہدے کیلئے سنجیدہ تجاویز پر بات چیت کیلئے آمادگی کا اعادہ کیا۔ اسامہ حمدان نے کہا کہ کوئی بھی غیر سنجیدہ تجاویز وقت کا ضیاع ہوگی۔ حمدان نے انکشاف کیا کہ حماس کی قیادت یحییٰ السنوار کے پیش کردہ سابقہ فریم ورک کی بنیاد پر اپنے فیصلے کرتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائٹ ہاؤس نے صدارتی انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہونے اور لبنان اور غزہ کے محاذوں کو الگ کرنے کے لیے جنگ بندی کی بات چیت کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے۔ حمدان نے زور دے کر کہا کہ واشنگٹن ایسا کرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔

مزید پڑھیے

Most Popular