
ماسکو : یورپی یونین نے امریکی تجویز پر یوکرائن سے سفارتکار واپس بلانے سے انکار کردیا۔ یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی جوزپ بوریل نے خارجہ امور کی کونسل کے اجلاس سے قبل صحافیوں کو بتایا کہ یورپی یونین کا روس کے ساتھ سلامتی کی بات چیت جاری رہنے تک امریکی تجویز پر عمل کرنے اور سفارتی عملے کے اہل خانہ کو یوکرین سے نکالنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ہمیں یوکرین سے سفارت کار واپس بلانے کی کوئی خاص وجہ دکھائی نہیں دیتی.ان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن ہمیں اپنے اعلان کی اپنی وجوہات بتائیں گے۔


































