
کابل : افغان طالبان نے اقوامِ متحدہ کی میزبانی میں دوحہ مذاکرات کے تیسرے دور میں شرکت کا اعلان کردیا۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نےکہاہے کہ افغان وفد افغانستان کی ترجمانی کرے گا اور طالبان حکومت کا مؤقف واضح کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا ایجنڈا سامنے آ چکا ہےجو کہ افغانستان کے لیے فائدہ مند ہے۔ ایجنڈے میں افغانستان کے لیے امداد اور سرمایہ کاروں کے لیے مواقع شامل ہیں۔ طالبان حکام نے دوحہ مذاکرات کے پہلے دور میں نہ بلانے پر دوسرے دور کا بائیکاٹ کیا تھا۔


































