
خیرپور : خیرپور کے علاقے لقمان میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں نے امروٹی مسجد سے غیرقانونی ریلی نکالی اور سبیل امام حسینؑ پر حملہ کرکے سامان الٹ دیا اور بینرز اور قناتیں پھاڑ دیں سبیل پر موجود چند نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا دہشت گردوں نے ان کے گھروں پر پتھراؤ کیا جہاں علم غازی عباس نصب ہیں اس شرپسندی پر شیعہ آبادی سے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور دہشت گردوں کے خلاف احتجاج کیا، پولیس نے بھی عزاداروں پر شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی۔ شیلنگ اور پتھراؤ سے متعدد عزادار زخمی ہوئے ہیں ، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔


































