
بیروت : حزب اللہ نے ڈرونز کی تیاری شروع کردی اس بات کا انکشاف حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے ایک تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں کیا۔ حسن نصراللہ نے کہا کہ ان کا گروپ طویل عرصے سے ڈرونز تیار کررہا ہے۔ جو بھی انھیں خریدنا چاہے آرڈر دے سکتا ہے۔ ہم ہزاروں راکٹوں کو میزائلوں میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہم آزاد ملک کے طور پر لبنان کی شناخت کا تحفظ کرتے ہیں اور ہمارے میزائل ملک، قوم اور سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ فوج ملک کی سلامتی، اتحاد اور تمام خطرات سے تحفظ کی لازمی ضمانت ہے۔


































