
تہران : سپاہ پاسداران انقلاب نے اپنے زمینی فوجی دستوں کو ملکی ساختہ ڈرونز فراہم کئے ہیں جو حملے اور لڑائی کے دوران استعمال کئے جائیں گے۔ شاہد-131 خودکش ڈرون اور ابابیل- 5 جنگی ڈرون شامل کئے گئے ہیں۔ شاہد-131 ڈرون 900 کلومیٹر کے دائرے میں اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ عراق کے کردستانی علاقے میں علیحدگی پسند مخالف گروہوں کے خلاف کئی کارروائیوں میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر چکا ہے۔


































