
خرطوم: سوڈان نے متحدہ عرب امارات پر تنازعہ کو ہوا دینے کا الزام دھردیا۔ تیونس میں سوڈان کے سفیر احمد عبدالواحد نے ایک بیان میں حکومت مخالف ریپیڈ سپورٹ فورسز آر ایس ایف کے شہریوں پر مظالم کو خوفناک اور سفاکانہ قرار دیا انہوں ںے کہا کہ متحدہ عرب امارات آر ایس ایف کی حمایت کررہا ہے۔ جس کی وجہ سے لاکھوں شہریوں کی نقل مکانی اور جبری ہجرت ہوئی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ سوڈان کو خانہ جنگی کا سامنا نہیں ہے، بلکہ غیر ملکی حمایت یافتہ سیاسی طور پر چلنے والے تنازعہ کا سامنا ہے۔ جس کی متحدہ عرب امارات حمایت کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کو آر ایس ایف کی حمایت کی وجہ بتانی چاہیے، خاص طور پر یہ دیکھتے ہوئے کہ سوڈان کبھی اس کیلئے خطرہ نہیں بنا۔


































