Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

سندھ ہائیکورٹ کا دعا زہرا کو کراچی منتقل کرنے کا حکم

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کو کراچی منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو دعا زہرا کی بازیابی سے متعلق والد مہدی کاظمی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ظہیر کو حفاظتی تحویل میں عدالت پہنچایا گیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے آبزرویشن دی کہ لڑکی کم عمر ثابت ہوچکی ہے۔ اس کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں۔ بظاہر لڑکی اپنے شوہر سےبھی ناخوش ہے اور ساتھ رہنا نہیں چاہتی۔ والدین سے بھی خوفزدہ ہے اسلئے شیلٹر ہوم میں رکھنا مناسب ہے۔اغوا سے متعلق ٹرائل کورٹ ہی حتمی فیصلہ کرے گی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ دعا زہرا کو کراچی منتقل کرنے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں۔ مقدمہ کراچی کی ٹرائل کورٹ میں زیر التوا ہے۔ دعا زہرا مقدمے کا مرکزی کردار ہے اس کی کراچی میں موجودگی ضروری ہے۔ ملزم کے وکیل نے ظہیر اور اس کے بھائیوں کے منجمد اکاؤنٹس کھولنے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔ اور ہدایت کی کہ الگ سے درخواست دائر کی جائے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے مرکزی ملزم ظہیر احمد اور شبیر کی 25 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزمان کو ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیے

Most Popular