
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اثاثوں کی فروخت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہےکہ چوروں کو اثاثے فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کرائم منسٹر اور زرداری سمیت جس کے خاندان کی کرپشن پر بہت سی کتابیں لکھی جا چکی ہیں، ان کی امپورٹڈ حکومت پر تمام قواعد و قانونی طریقہ کار ایک جانب رکھتے ہوئے قومی اثاثوں کی فروخت کے معاملے میں کیسے بھروسہ کیا جاسکتا ہے ۔یہ لوگ گزشتہ 30 برس سے پاکستان کو لوٹ رہے ہیں اور موجودہ معاشی زبوں حالی کے ذمہ دار ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ یہ چور جس مکاری سے ہمارے قومی اثاثے فروخت کرنے کی کوششیں کررہے ہیں انہیں اس کی قطعاً اجازت نہیں ملنی چاہئیے، قوم اپنے قومی اثاثوں کے معاملے میں کبھی ان پر اعتماد نہیں کرے گی۔


































