Fri Oct 16, 2026

احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ

روزانہ کی خبریں

شہباز شریف کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو فون، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ اور پاک ایران جغرافیائی قربت، مشترکہ تاریخ اور باہمی افہام و تفہیم کے حوالے سے تاریخی تعلقات کی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے تجارت، توانائی، بجلی اور دونوں ممالک کے آپس کے روابط سمیت باہمی تعاون کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اپنی حکومت کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس کے جلد منعقد ہونے سے دونوں ممالک کےدرمیان اقتصادی روابط مزید مضبوط ہوں گے۔ وزیراعظم نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ سرحدی علاقے میں بارڈر مارکیٹس جلد فعال ہو جائیں گی۔ شہباز شریف نے صوبہ بلوچستان میں جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مدد کے لیے بروقت مدد اور طیارے پاکستان کو دینے پر ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ ہر سال زائرین کے دورے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایران کے تعاون کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے عوام سے عوام کے تبادلوں کو مزید بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے جموں و کشمیر کے تنازع پر ایران کی جانب سے خاص طور پر ایران کے سپریم لیڈر کی مستقل حمایت کو سراہا۔ صدر رئیسی نے عید کی مبارکباد پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور دوطرفہ تجارت کو مزید تیز کرنے باالخصوص مکران ڈویژن کو بجلی کی فراہمی میں ایرانی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ایرانی صدر کو پاکستان کے دورے کی پرزور دعوت دی۔

مزید پڑھیے

Most Popular