
صنعا: سعودی جنگی طیاروں نے صنعا کی رہائشی عمارتوں اور شہری تنصیبات پر شدید فضائی حملے کئے ہیں جس کے بعد دارلحکومت صنعا میں زبردست دھماکے سنے گئے۔ جمعہ کی صبح جنگی طیاروں نے یمن کی قومی فٹ بال ٹیم کے گراؤنڈ الطہورہ اسپورٹس کمپلیکس پر بھی بم برسائے۔ جنگی طیاروں نے اسپتال کے قریب واقع علاقے کو بھی نشانہ بنایا جس سے کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ حملے سے مریضوں اور طبی عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کام بند ہوگیا۔ شہریوں نے بتایا کہ جس علاقے پر حملہ کیا گیا وہ رہائشی علاقہ ہے اور اس کے اطراف کوئی فوجی اڈہ یا کیمپ موجود نہیں ہے۔حملوں کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ملی۔


































