Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

محرم الحرام کے دوران پنجاب میں دفعہ 144 نافذ

لاہور : محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سید علی مرتضیٰ نے اس حوالے سے خصوصی احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ سیکشن آفیسر محکمہ داخلہ بلال احمد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد ہو گی، لائسنس شدہ اسلحہ ساتھ رکھنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق جلوس کے راستوں کے قریب کسی قسم کی نئی تعمیرات کی اجازت نہیں ہو گی۔ محکمہ داخلہ کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہو گی جبکہ جلوس کے روٹ پر موبائل فون سروس بھی معطل کر دی جائے گی۔ محرم الحرام کے دوران بینرز، پلے کارڈز اور اشتعال انگیز تقاریر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular