Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

لاہور پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا سرچ آپریشن

لاہور: محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے لاہور پولیس نے دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ہمراہ مشترکہ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کئے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے حکم پر رات گئے کئے جانیوالے سرچ اینڈ سویپ آپریشنز میں پولیس، اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ سرچ آپریشنز شاہدرہ، شفیق آباد، لاری اڈہ، بادامی باغ، رائیونڈ سٹی، اسلامپورہ، اقبال ٹاؤن، نصیر آباد اور گلبرگ سمیت دیگر علاقوں میں کئے گئے۔
سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی، شناختی اور کرایہ داری کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔ اس موقع پر بس اڈوں، فیکٹریوں، گوداموں، ہوٹلوں، گیسٹ ہاؤسز اور فلیٹس کی خصوصی چیکنگ کی گئی۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے حفاظتی انتظامات کے پیش نظر شہر بھر کی سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کر کے مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular