
تہران : ولی امر مسلمین آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل پر حملہ کرنے والے پاسداران انقلاب کے ایروسپیس کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ کو اعزاز سے نواز دیا۔
یہ اعزاز انہیں کامیاب وعدہ صادق آپریشن 2 کی وجہ سے دیا گیا۔ باسٹھ سالہ حاجی زادہ پاسداران انقلاب کے ایروسپیس یونٹ کی 2009 میں اس کے قیام سے اب تک سربراہی کر رہے ہیں۔


































