
لندن : روس اور یوکرین کے درمیان تنازع شدت اختیار کرنے سے برطانیہ کو اسلحہ بیچنے کا موقع مل گیا برطانیہ نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کو اپنے دفاع کے لیے قلیل فاصلے تک مار کرنے والے ٹینک شکن میزائل فراہم کر رہا ہے۔ وزیرِ دفاع بین والیس کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روس یوکرین کے ساتھ سرحد پر تقریباً ایک لاکھ سپاہی تعینات کر چکا ہے۔جائز اور حقیقی تشویش موجود ہے کہ روسی فوجیوں کو حملے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔


































