Fri Oct 09, 2026

حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی

روزانہ کی خبریں

روس نے ایران سے ’دوری‘ اختیار کرنے کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا

ماسکو: روس نے ایران سے ’دوری‘ اختیار کرنے کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق روس نے امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کی جانب سے دیگر ممالک کو ایران کی حمایت ختم کرنے اور اس سے دوری اختیار کرنے کی اپیل مسترد کر دی۔
امریکی وزیر خزانہ نے کہا تھا ہم ایران پر غیر معمولی پابندیاں عائد کر رہے ہیں، اس تنازع کو ختم کرنے کا تیز ترین طریقہ یہ ہے کہ کوئی بھی ایرانی حکومت کی مدد نہ کرے، چین اور روس سمیت بعض ممالک نے اس مؤقف پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
روسی نیوز ایجنسی انٹر فیکس کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہمارے شراکت دار اور دوست موجود ہیں اور ہم ان کے ساتھ اپنے دوستانہ اور شراکت داری پر مبنی تعلقات کو برقرار رکھیں گے اور مزید مضبوط بنائیں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا اس پوزیشن میں نہیں کہ دوسرے ممالک کے تعلقات پر ’اجارہ داری‘ قائم کرے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular