
خوشحال گھرانے کے اصول||درگزر کرنا
خوشحال گھرانے کے لیے یہ نکتہ بہت ضروری ہےکہ گھرانےکے افراد ایک دوسری کی غلطیوں کو معاف کر دیں بالخصوص میاں بیوی، شوہر کو چاہیے کہ وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ محبت، پیار اور خوش اسلوبی سے پیش آئے اور ان سے بات بات پر غصہ کرنے سے پرہیز کرے۔
اسی طرح میاں بیوی کو چاہیے کہ ایک دوسرے کی غلطیاں اور کوتاہیاں اپنے بچوں کے سامنے یا دوسرے افراد جیسے دوست، جاننے والے یا فیملی کے دیگر افراد کے سامنے بیان نہ کریں بلکہ کوشش کریں ایک دوسرے کے مسائل خوش اسلوبی سے خود ہی حل کریں۔


































