Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

روس اور سعودیہ کی تیل نرخ پر جنگ،دنیا کے کھربوں ڈالر ڈوب گئے

سعودی عرب نے روس کے پیداوار کم کرنے سے انکار پر تیل کی قیمتیں گرادیں، سعودی اقدام سے امریکا،یورپ اور ایشیا کے حصص بازار وں میں بھونچا ل آگیا
آئل و گیس کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں گرگئیں،انڈیکس میں تین فیصد سے 9فیصد تک کمی، عالمی مارکیٹ میں تیل کے اپریل کے سودے 30ڈالر فی بیرل پر ہوئے
لندن(نیوز ڈیسک) روس اور سعودی عرب کی تیل کی قیمتوں پر جنگ نے امریکا،یورپ اور ایشیا کے حصص بازار وں میں بھونچا ل پیدا کردیااور سرمایہ کاروں کے کھربوں ڈالرمٹی میں مل گئے، پیر کا دن سرمایہ کاروں کیلئے کسی ڈراؤنے خواب کی طرح رہا، سعودی عرب نے روس کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی سے انکار پر اپریل کے سودوں کیلئے قیمتیں 7 ڈالر فی بیرل تک کم کردیں، جس سے تیل مارکیٹس میں ہلچل مچ گئی اور قیمتیں 27فیصد تک گرگئیں،عالمی مارکیٹ میں تیل کے اپریل کے سودے 30ڈالر فی بیرل پر ہوئے، تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر حصص بازار پر بھی ہوا، معاشی سست روی کے خدشات پر سرمایہ کار تیزی سے اپنا پیسہ واپس نکالنے لگے، آئل و گیس کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں گریں تو اسٹاک مارکیٹ میں کھلبلی مچ گئی، پیر کو کاروبار کے آغاز پر امریکی حصص بازار میں شدیدافرتفری دیکھی گئی اور تینوں بڑے انڈیکس 7 فیصد تک نیچے آگئے، امریکا سے پہلے یورپی اور ایشائی مارکیٹس بھی کریش کرگئیں، جس کے بعد، لندن اور فرینکفرٹ میں کاروبار کے آغاز پر شیئرز کی قیمتیں 8 فیصد تک گرگئیں، سعودی اسٹاک میں نو فیصد سے زائد کمی ہوئی، قطر، دبئی میں بھی نو فیصد تک کمی دیکھی گئی جبکہ 2008 کے بعد آسٹریلیا کی مارکیٹ کا بدترین دن رہا ہے جہاں 7 فیصد سے زائد کمی دیکھنے میں آئی، منیلا اور ممبئی اسٹاک میں چھ فیصد سے زائد کمی ہوئی،پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی کریش کر گئی اور کاروبار 45 منٹ کیلئے روک دیا گیا، کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ ساڑھے تین فیصد نیچے آگئی، جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس ساڑھے چار فیصد کم ہوگیا، جاپان کا نکئی 5 فیصد سے زائد کمی پر بند ہو ا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular