Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

روہڑی : تاریخی جلوس میں دم گھٹنے سے 6 عزادار شہید

روہڑی: سندھ کے شہر روہڑی میں نو محرم کے قدیمی جلوس میں دم گھٹنے سے 6 عزادار شہید اور درجنوں بے ہوش ہوگئے۔ شہدا میں دو سگے بھائی منصور سولنگی اور ذوالفقار سولنگی بھی شامل ہیں۔ دیگر شہدا کی شناخت کامران علی، حاکم علی، حسن پٹھان اور دل شیر کے نام سے ہوئی ہے۔ نو محرم الحرام کا تاریخی جلوس منڈو کھبڑ سے برآمد ہوا جس میں مختلف شہروں سے آئے ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ تنگ گلیوں سے گذرنے والے جلوس میں حادثہ شدید گرمی کی وجہ سے پیش آیا۔ شدید گرمی اور دم گھٹنے کے سبب تعزیہ کی زیارت کے دوران درجنوں عزادار گر کر بے ہوش ہوگئے۔ پیروں تلے کچلے جانےسے کئی عزادار زخمی ہوئے۔ بے ہوش اور زخمی عزاداروں کو طبی کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا۔ جہاں سے جاں بحق افراد اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی۔

مزید پڑھیے

Most Popular