
دمشق: مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے کئے گئے ہیں۔ مقاومتی گروپوں نے مشرقی شام کے صوبہ دیرالزور میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ کیا ہے۔ حملے کے بعد اڈے کے اندر آگ بھڑک اٹھی ہے۔ اس سے پہلے جمعہ کے دن عراق میں واقع امریکی اڈے عین الاسد پر بھی راکٹ حملے کئے گئے تھے۔


































