
استنبول : ترکیہ میں صدر رجب طیب اردوان کے بڑے سیاسی حریف اور استنبول کے میئر اکرم امام اوگلوکی گرفتاری پر ہنگامے پھوٹ پڑے۔ اہم شخصیات سمیت سو سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیاہے۔ استنبول سمیت کئی شہروں میں پرتشدد مظاہرے اور پولیس سے جھڑپیں ہوئیں۔ سیاستدانوں، صحافیوں اور کاروباری شخصیات سمیت سو سے زائد افراد گرفتارکرلئے گئے۔ سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کیا گیا اور سینتیس کو گرفتار کرلیا گیا۔ امام اوگلوپر پر کرپشن اور دہشت گرد گروہ کی مدد کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ سیکولر ریپبلکن پیپلز پارٹی نے صدارتی امیدوار نامزدگی سے چند دن پہلے امام اوگلو کی گرفتاری کو بغاوت قرار دیا ہے اور ملک بھر میں احتجاج کی اپیل کی ہے۔


































